علم کی اہمیت و افادیت کو ہر ذی روح نہ صرف تسلیم کرتا ہے بلکہ اسے حاصل کرنے کے لیے بقدرِ استطاعت تگ و دو بھی کرتا ہے اس کی خاطر بے شمار اذیتوں اور پریشانیوں سے گزرتا بھی ہے۔ صبر اور استقامت کے ساتھ اس راہ میں جو جانب منزل رواں دواں رہتا ہے کامیابی اسے کے حصے میں آتی ہے ۔تعلیم ہی سے ہم زندگی میں حائل ہونے والی تاریکیوں سے نجات پا سکتے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ دوسروں کی راہوں کو بھی روشن کر سکتے ہیں۔ تعلیم ہی ہمیں اعلیٰ اقدار و اخلاق سے روشناس کراتی ہے اچھے اور برے کی تمیز ہمیں تعلیم ہی سے حاصل ہوتی یے۔سماج اور معاشرے میں انقلابی تبدیلیاں تبھی ممکن ہیں جب ہم خود کو اور اپنے اطراف کے لوگوں کو تعلیم کی جانب متوجہ کریں گے۔
غزل جسے میں سمجھتا ہوں اپنا مسیحا مری ہر خوشی سے اسے دشمنی ہے پسِ مسکراہٹ کی سمجھے ادسی میری قربتوں میں اسی کی کمی ہے ہیں نمناک آنکھیں جن کے سبب سے وہی کہہ رہے ہیں یہ کیسی نمی ہے ذرّوں کو مہتاب پل میں جو کر دے اسی کی ستائش سے دنیا ہٹی ہے ہے رفتار جس کی زمانے میں بہتر اسی کو گرانے میں دنیا لگی ہے جسے سب سمجھتے ہیں احقر دیا ہے سبھی کے گھروں میں وہی روشنی ہے پرویز اختر خان
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں